Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کے سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا، کئی افراد بہہ گئے

سیاحوں کو پانی چھوڑے جانے کی وارننگ کا علم نہ ہوا، چینی حکام
شائع 10 اگست 2023 08:40am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

چین کے صوبے سیچوان کے سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا، جس کی زد میں آکر کئی افراد طوفانی ریلے میں بہہ گئے۔

فوٹو گرافی میں مصروف درجنوں سیاح اچانک آنے والے سیلابی ریلے سے سنھبل نہ پائے اور طوفانی ریلے میں بہہ گئے۔ حکام نے 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

درجنوں سیاح تاحال لاپتہ ہیں جبکہ چار افراد کو بچالیا گیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق ندی میں پانی ڈیم اوورفلو ہونے پر چھوڑا گیا۔

حکام نے کہا کہ سیاحوں کو پانی چھوڑے جانے کی وارننگ کا علم نہ ہوا ہے اس وجہ سے وہ اس کی ذد میں آگئے۔

china

China Rain

China Flood