ایشین چیمپئنز ٹرافی: بھارت سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
ایشئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان راؤنڈ رابن کے آخری میچ میں میزبان بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران پاکستان کوئی گول اسکور نہ کرسکا۔
مزید پڑھیں
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت
ایشینز ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: کھلاڑیوں کی خوراک پر ٹیم مینجمنٹ کے تحفظات
چنئی میں ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم چھائی رہی، 15 ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس کو ہرمن پریت سنگھ نے گول میں تبدیل کیا۔
23 ویں منٹ میں ہرمن پریت نے دوسرا گول اسکور کرکے بھارت کو 0-2 کی برتری دلاعی۔ تیسرے کوارٹر میں جگراج سنگھ پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا یوں 31 ویں منٹ میں کھیل کا اسکور بھارت کے حق میں0-3 ہوا۔
55 ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ نے چوتھا گول اسکور کیا اور یوں 0-4 کی شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ایونٹ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
سیمی فائنل میں رسائی کیلئےپاکستان کومیچ جیتنایاڈراکرناضروری تھا، پاکستان ٹیم کے 5 میچز میں پانچ پوائنٹس رہے۔
جاپان اور جنوبی کوریا کے بھی 5، 5 پوائنٹس تھے مگر پاکستان منفی 5 کے گول فرق کی وجہ سے ٹاپ فور میں نہ آسکا۔
یہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں ایڈیشن ہے، پاکستان نے ابتدائی پانچ ایڈیشن میں ہر بار فائنل کھیلا جبکہ 2021 میں اس نے سیمی فائنل کھیلا تھا۔ 2023 کی سیمی فائنل لائن اپ پاکستان کے بغیر رہے گی۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ راؤنڈ میں صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے، پاکستان نے کل 5 میچز کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتا، 2 ہارے اور دو ڈرا ہوئے ۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم پانچویں پوزیشن کے لئے چین کے خلاف 11 اگست کو ان ایکشن ہوگی۔
Comments are closed on this story.