Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے کئی سال بعد بیوی ’مرد‘ نکل آئی

فیملی نے نسوانی خصوصیات کے ظہور کے بعد 'لڑکے' کا باضابطہ نام تبدیل کر دیا۔
شائع 09 اگست 2023 10:18pm
تصویر: البوابہ
تصویر: البوابہ

مصر کے ایک نوجوان نے کیا ہے کہ اسے اس کے سسرال والوں نے مرد سے شادی کراکے دھوکہ دیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ اُن کی بیوی مردانہ اور زنانہ دونوں خصوصیات کی حامل ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جب مذکورہ شوہر نے اس بابت بیوی کے گھر والوں سے جواب طلب کیا تو اسے کہا گیا کہ یہ معمولی مسئلہ ہے جو آریشن سے ٹھیک ہوجائے گا۔

اس دوران مذکورہ شوہر کے سامنے یہ بھی انکشاف ہوا ہے اس کی بیوی 9 سال کی عمر تک مردانہ نام استعمال کرتی رہی تھی۔ جس کے بعد اس کی فیملی نے نسوانی خصوصیات کے ظہور کے بعد باضابطہ نام تبدیل کر دیا۔

مزید پڑھیں

خواتین میں غیر متوازن ہارمونز کی 10 علامات

مردوں کے سینے پر موجود بالوں کا تعلق کس خطرناک چیز سے ہے

انوکھا گاؤں: جہاں لڑکی 12 سال کی عمر میں لڑکا بن جاتی ہے

دوسری جانب ’مرادنہ‘ بیوی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ایک فطری ہارمونل عدم توازن سے منسوب ہے۔

بیوی نے الزامات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسے پیدائشی نقص کی وجہ سے پیدائش کے وقت مرد قرار دیا گیا تھا۔

اپنی شناخت مکمل عورت بتاتے ہوئے، بیوی نے اپنے شوہر کے دھوکہ دہی کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی اور ایک جوابی دلیل پیش کی۔

انہوں نے اپنی حیثیت کو ثابت کرنے کے لیے فرانزک طبی معائنے کا مطالبہ کیا۔

اپنے موقف انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ناصرف ان کے تعلقات کے دوران حاملہ ہوئی تھیں بلکہ شوہر کے مبینہ وحشیانہ جسمانی تشدد کے نتیجے میں اسقاط حمل کا شکار بھی ہوئی تھیں۔

Transgender

gender change

Hormonals Problem