Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’لپّو سچن‘ پر گانے نے سوشل میڈیا تہس نہس کردیا

'کیا ہے سچن میں، لپو سا ہے سچن،جھنگور سا'
شائع 09 اگست 2023 09:34pm

پاکستان اور بھارت میں اپنے انوکھے گانوں اور میوزک کمپوزیشنز کیلئے مشہور سوشل میڈیا سینسیشن یشراج مکھاٹے نے ایک بار پھر اپنے فالوورز کو حیران کردیا ہے۔

یشراج نے اس بار دونوں ممالک میں زیر بحث جوڑی ”سیما اور سچن“ کی محبت پر دیے گئے ایک تنقیدی بیان کو گانے میں تبدیل کردیا ہے۔

یشراج مکھاٹے وائرل ڈائلاگز پر میوزک لگا کر عام سے جملوں کو گانا بنانے کیلئے مشہور ہیں۔

اور اس بار انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل جملے ”کیا ہے سچن میں، لپّو سا ہے سچن“ پر گانا بنا دیا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

اس گانے کو تین روز قبل انسٹاگرام پر جاری کیا گیا جو صارفین کو اس قدر پسند آیا کہ فقط تین دن میں اسے 7 لاکھ سے زائد لائکس جبکہ 92 لاکھ سے زائد ویوز مل گئے۔

بھارتی شاعر و اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اس گانے پر لکھا، ’شکریہ یشراج مکھاٹے میں ایک ہفتے سے انتظار کر رہا تھا‘۔

ایک سچن نامی صارف نے شکوہ کیا، ’بھائی ان کی عاشقی کے چکر میں میرا نام خراب ہورہا ہے۔‘

واضح رہے کہ جملہ ”کیا ہے سچن میں“ ایک وائرل ویڈیو کا حصہ ہے جس میں سچن کی محلّہ دار ان کی اور سیما کی پریم کہانی پر تبصرہ کرتے ہوئے شدید حیرت کا اظہار کرتی ہیں اور سچن کو ”لپّو“ اور ”جھنگور“ جیسے القابات سے نواز دیتی ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس پر خوب میمز بھی بنے تھے۔

Sachin Meena

Seema Haider

Lappu Sachin

Yashraj Mukhate