Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’لڑکا کمال دیکھو اکھیوں سے گولی مارے‘

بلاول کی پریس بریفنگ کے دوران زبان پھسل گئی۔
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 10:01am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو نیوز بریفنگ کے دوران اپنے دورِ وزارت میں وزارت خارجہ کی کامیابیاں گنوائیں تو اس دوران ان کی زبان پھسل گئی۔

پریس بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے پاکستان کا وزیراعظم نواز شریف کو بنا دیا۔

لیکن اگلے ہی لمحے بلاول کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے اپنے الفاظ کی درستگی کی، لیکن اس دوران وہاں موجود افراد محظوظ ہوکرقہقہے لگانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں

’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کے بعد پیش خدمت ہیں ’طارق جُگر

مقبوضہ کشمیر میں ہلاک بھارتی فوجی ”شہید“ قرار

اگر میں الیکشن نہ جیتی تو۔۔۔ زبان پھر پھسل گئی

اس دوران بلاول بھی کافی محظوظ ہوئے اور وہاں موجود کسی شخص کو آنکھ مارتے ہوئے اپنی گفتگو دوبارہ شروع کردی۔

لیکن یہ لمحہ کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ سکا اور ان کا آنکھ مارنا کیمرے کی آنکھ نے بھی ریکارڈ کرلیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

Bilawal Bhutto Zardari