ایکنک کی 126 ارب روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 126 ارب روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بلوچستان کے تمام اضلاع میں ریزیلینٹ ہاوسنگ ری کنسٹرکشن اینڈ ریسٹوریشن کے منصوبے کی منظوری دی گئی، منصوبے پر 43 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت آٸے گی۔
اجلاس میں 26 ارب 44 کروڑ روپے مالیت کے پنجاب اربن اینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پروجیکٹ اور گلگت بلتستان میں ریجنل گرٹلڈز کے فیز ون کی منظوری دے دی گٸی، منصوبے پر 9 ارب 15 کروڑ روپے کی لاگت آٸے گی۔
مزید پڑھیں
ایکنک نے چشمہ فائیو نیو کلیئر پاور پراجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی
ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
ای سی سی اجلاس: عام انتخابات کیلئے ساڑھے 42 ارب روپے کی گرانٹ منظور
اسی طرح ایکنک نے 2 ارب 58 کروڑ روپے مالیت کے اوارام ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی، بلوچستان میں 22 ارب 34 کروڑ روپے مالیت کے پنجگور ڈیم کی تعمیر کے منصوبے اور سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے 12 ارب 34 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔
ایکنک نے 27 ارب 42 کروڑ روپے مالیت کے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کی منظوری بھی دی۔
Comments are closed on this story.