Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رجنی کانت کا جنون، فلم کی ریلیز کے دن بھارتی دفاتر میں چھٹی کا اعلان

ورکرز میں مفت ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔
شائع 09 اگست 2023 08:53pm

بھارت میں ساؤتھ کے مشہور اداکار ”رجنی کانت“ کے مداحوں کو گزشتہ 10 اگست کا بے صبری سے انتظار ہے، کیونکہ وہ دو سال بعد ایک بار پھر بڑی اسکرین پر فلم ”جیلر“ کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔۔

بھارت میں رجنی کانت کے پرستار مقامی تھیٹروں کو پوسٹروں اور ہاروں سے سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔

اس دوران ایک دفتر نے ”جیلر“ کی ریلیز کے دن چھٹی کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی فلم کے مفت ٹکٹ بھی تقسیم کیے ہیں۔

دفتر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ’سپر اسٹار رجنی کی فلم ”جیلر“ کی ریلیز کی وجہ سے ہم نے 10 اگست 2023 کو چھٹی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہونے والی چھٹی کی درخواستوں سے بچا جا سکے۔‘

اکنامک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چنئی اور تمل ناڈو کے بعض دفاتر نے بھی اپنے ملازمین کو ”جیلر“ کے مفت ٹکٹ فراہم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

فلم ”جیلر“ نیلسن دلیپ کمار کی تحریر اور ہدایت کردہ ایک مکمل ایکشن فلم ہے۔

فلم میں رجنی کانت مرکزی کردار میں ہیں۔ جبکہ جیکی شروف، رامیا کرشنن، تمنا اور ونائکن معاون کاسٹ کا حصہ ہیں۔

jailer

Rajnikant