پی ٹی آئی کور کمیٹی کا عمران خان کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے دورانِ قید چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بدترین انتقام کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔
مزید پڑھیں
’دن کو مکھیاں، رات کو کیڑے اور اوپن واش روم‘، وکیل سے ملاقات میں عمران خان نے کیا بتایا؟
عمران خان اٹک جیل کی ’کلاس سی‘ میں بند، علاقہ ریڈ زون قرار
الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید
کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کے فوری بندوبست کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مجرموں کے راج کے اختتام پر 10 اگست کو ”یومِ تشکّر و نجات“ منانے کا اعلان بھی کردیا۔
Comments are closed on this story.