Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کے گرنے سے پریشان ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں

"بے بی چئیر" خردے بغیر آپ کا بچہ اب چئیر پر با آسانی بیٹھ سکتا ہے۔
شائع 09 اگست 2023 05:51pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

عام طور پر والدین اپنے بچے کو لے کر کافی جذباتی ہوتے ہیں اور انہیں پہلے بچے کی بہترین کئیر کرنے کا تجربہ نہیں ہوتا۔

شروع میں دچوں کی دیکھ بھال تو مشکل ہوتی ہی ہے، لیکن جب بچے بیٹھنے اور چلنے لگ جائیں تو خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

چند ماہ کے بچوں کا اونچائی سے گرنا بھی انہی میں سے ایک خطرہ ہے۔ اکثر والدین کی توجہ مصروفیت کے باعث بچے سے ہٹ بھی جاتی ہے اور بچہ گر پڑتا ہے۔

بچوں کو گرنے سے بچانے کیلئے اکثر والدین ”بے بی چئیر“ خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں،اس لئے وہ بچوں کو بٹھانے سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔

چند والدین گھروں میں موجود چئیر پر بچوں کو بٹھا بھی دیتے ہیں تو بچے کے گرنے سے سنگین حادثات رونما ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کس عمر کے بچے کو کس وقت سُلانا چاہئیے؟

عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش

انگوٹھا چوسنا بچوں کی صحت کے لئے مفید ہے : تحقیق

اگر آپ بھی اپنے بچے کو کرسی پر گرنے کے ڈر سے نہیں بھٹا پاتے تو آپ ذیل میں دیے گئے طریقے کی مدد سے اپنے بچے کو گرنے سے بچا سکتے ہیں۔

اس کے لئے گھر کی کوئی بھی چئیر لے لیں اور اس پر کوئی بنیان چڑھائیں۔

پھر بچے کو اس بنیان میں ایڈجسٹ کردیں۔

یہ طریقہ آپ کیلئے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

فیس بک

Women

lifestyle

baby chair