Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برانڈڈ مگ، موبائل کور اور بہت کچھ، مریم نواز نے ن لیگی مصنوعات متعارف کرا دیں

'کافی پیتے ہوئے میاں دے نعرے لازمی وجڑں گے'
شائع 09 اگست 2023 05:05pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنی پارٹی کی مصنوعات جاری کردی ہیں۔

مریم نوازنے پارٹی کے پروموشنل آئٹمز کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس میں انہوں نے ن لیگ کے موبائل کوور اور دیگر آئٹمز کی پروموشن کی۔

انہوں نے مصنوعات کی تیاری میں ن لیگ کی ان مصنوعات کو پارٹی کے نئے ’ڈیزائننگ ڈیپارٹمنٹ‘ کا کارنامہ قرار دیا اور اس کی تعریف بھی کی۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں مریم نواز نے لکھا، ’کافی کے شوقین افراد کے لیے نیا ٹرینڈ یہ نواز شریف برانڈڈ مگ ہے۔ یہ مریم نواز کے پاس بھی ہے۔ کیا آپ اپنے لیے ایک حاصل کرنے کے لئے پرجوش ہیں؟‘

انہوں نے لکھا،’میاں دے نعرے (کافی پیتے ہوئے) لازمی وجن گے‘۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ن لیگ والے کافی مگ میں کافی گرم رہتی ہے۔

Maryam Nawaz

PMLN Merchandise

PMLN Promotional Products