Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میں ہوں ڈان‘، فلم کے تیسرے سیسزن کا ٹریلر جاری،شائقین غمگین

شائقین شاہ رُخ خان کے کردار میں رنویر سنگھ کو دیکھ کر افسردہ ہوگئے۔
شائع 09 اگست 2023 05:02pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بالی ووڈ کی مشہور ٹیلی ویژن سیریز ”ڈان“ کے تیسرے سیزن کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

رنویر سنگھ کو فرحان اختر کی ”ڈان 3“ کے سنسنی خیز ٹیزر میں ڈان کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے جو دیکھنے والوں کے لیے شاید متاثرکُن نہ ہو۔

ٹیزر میں اداکار کو ڈان کا مشہور ڈائیلاگ، ’11 ملکوں کی پولیس ڈھونڈ رہی ہے مگر پکڑ پایا ہے کون؟ میں ہوں ڈان‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا گانا ’زندہ بندہ‘ ریلیز کردیا گیا

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر لیک ! فلم سازوں کو جھٹکا

عالیہ بھٹ کا نیا انداز، شیفون کی ساڑھیاں پھر سے فیشن میں

رنویر سنگھ کوفلم میں شاہ رخ خان کے کردار میں دیکھنے پر شاہ رُخ خان کے مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اداکار سے واپسی کی التجا کی ہے۔

جہاں کچھ صارفین نے ٹیزر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کے جانے سے ڈان فرنچائز کی اہمیت کم ہو گئی ہے، تو وہیں بہت سے مداحوں نے شاہ رخ کے فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ رنویر سنگھ کو ڈان کا کردار ادا کرتے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے سلیم جاوید کی 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈان میں اس کردار کی شروعات کی تھی اور شاہ رخ خان نے 2011 کے سیکوئل ڈان 2 میں مشہور ڈان کا کردار ادا کیا تھا۔

Shahrukh Khan

lifestyle

Ranveer Singh

Don 3

indian movie