Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر کا جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ
شائع 09 اگست 2023 04:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کے دورے کے دوران طویل فاصلے پر مار کرنے والی ایس ایچ 15 آرٹلری گنز کی شوٹ اور اسکوٹ استعداد کا مشاہدہ کیا اور جدید آلات کی نمائش بھی دیکھی، جبکہ انہوں نے عملے کی جنگی استعداد اورجدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ مہارتوں، جنگی اہلیت
اور اسٹرائیک کور کے دستوں کے دکھائے جانے والے جارحانہ جذبے کو بھی سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ کو اسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں

یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں؟ جتھوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، آرمی چیف

پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں جو ہر آزمائش کی گھڑی میں پورا اترے ہیں، آرمی چیف

ایسا سرمایہ کار دوست نظام یقینی بنائیں گے جس میں آسان شرائط ہوں اور غیر ضروری التواء سے بچا سکے ، آرمی چیف

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج خطرات کے تمام پہلوؤں اور دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹلہ فائرنگ رینج آمد پر کمانڈرمنگلا کور نے آرمی چیف کی استقبال کیا۔

ISPR

COAS

Jehlum

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir