Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف نے کابینہ کے ساتھ آخری تصویر بنوا لیں

میں کابینہ کے ہر ساتھی، ان کے مشورے اور رائے کے لئے شکر گزار ہوں، وزیراعظم
شائع 09 اگست 2023 04:33pm
تصویر: ٹوئٹر/ شہباز شریف
تصویر: ٹوئٹر/ شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوانے کے بعد اپنی کابینہ کے ساتھ آخری تصویر بنوائی، اور اس کے ساتھ ہی پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سیاسی قوتوں کا ایک قومی ایجنڈے کے لئے اکٹھا ہونا ہمارے جمہوری نظام کے ارتقا ء کی نمائندگی کرتا ہے۔**

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا،’آج کابینہ کے خصوصی اجلاس میں، میں نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے تعاون اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ مجھے اپنی شخصیت کے لئے ان کے مہربان الفاظ سن کر بہت عاجزی ہوئی۔‘

وزیراعظم نے لکھا، ’گزشتہ 16 ماہ بے پناہ چیلنجز کا دور تھا جو ہماری (ملکی) تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ پاکستان کی سیاسی قوتوں کا ایک قومی ایجنڈے کے لئے اکٹھا ہونا ہمارے جمہوری نظام کے ارتقاء کی نمائندگی کرتا ہے‘۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعظم کیلئے جلیل عباس جیلانی کے نام پر اتفاق، پرائم منسٹر ہاؤس پہنچ گئے

قومی اسمبلی تحلیل کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی

عمران خان اور جیل اہلکار کے درمیان مبینہ کوڈ ورڈ گفتگو کا دعویٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’غیر معمولی سیلاب سے لے کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی تعمیر نو سے لے کر گورننس کے چیلنجوں کو حل کرنے تک کے بحرانوں کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہم نے اجتماعی دانشمندی کا استعمال کرتے ہوئے اس خطرناک منظر نامے سے نمٹنے کی کوشش کی‘۔

انہوں نے لکھا، ’الحمدللہ اگست 2023 میں پاکستان کی حالت اپریل 2022 کے مقابلے میں بہتر ہے۔ ہمارے طویل مدتی چیلنجز اب بھی باقی ہیں لیکن آگے بڑھنے کا راستہ واضح طور پر تلاش کرلیا گیا ہے اور اس سمت میں اقدامات شروع کیے گئے ہیں‘۔

آخر میں انہوں نے لکھا، ’میں کابینہ کے ہر ساتھی کا ان کے مشورے اور رائے کے لئے شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے ذاتی طور پر بہترین طریقے سے ملک کی خدمت کرنے میں مدد کی۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے، سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کی ہے، تاہم سمری میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کی جگہ خالی چھوڑی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سمری صدر مملکت کو ارسال کریں گے، وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر 48 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے پابند ہیں، صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں اسمبلی 48 گھنٹوں میں از خود تحلیل ہوگی۔

PM Shehbaz Sharif

Assembly Dissolve

last Cabinet Photo