Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اسمبلی آج تحلیل نہیں ہوگی، آخری اجلاس کل ہوگا

وزیراعلی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے جمعہ کے روز گورنر کو خط لکھیں گے
شائع 09 اگست 2023 01:46pm

سندھ اسمبلی آج تحلیل نہیں ہورہی، اسمبلی کا آخری اجلاس کل ہوگا جو جمعہ تک جاری رہے گا، جمعہ کو وزیراعلی سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے گورنر کو خط لکھیں گے۔

قومی اسمبلی کو تحلیل ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں، اور وزیراعظم کو وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری بھی بھیج دی گئی ہے، تاہم سندھ اسمبلی آج تحلیل نہیں ہوگی، اور اس کا آخری اجلاس کل ہوگا۔

سندھ اسمبلی کا کل شروع ہونے والا آخری اجلاس جمعے کے روز تک جاری رہے گا، اور اس روز (جمعہ کو) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے گورنر کامران ٹیسوری کو خط لکھیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ کے لئے اپوزیشن کی مشاورت تیز

سندھ کے نگراں وزیراعلی کے انتخاب کے لئے ایم کیو ایم نے جے یو آئی کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے ایم کیو ایم کا وفد آج جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو سے ملاقات کرے گا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی 11ویں صوبائی اسمبلی کے 5سال مکمل ہوگئے

جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو کی رہائشگاہ پر ہونے والی سیاسی بیٹھک میں نگراں حکومت کے قیام سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے، ایم کیوایم جی ڈی اے سے مشاورت سے متعلق جے یو آئی رہنماؤں کو آگاہ کرے گی۔

ملاقات میں عام انتخابات میں الائنس بنانےسےمتعلق بھی مشاورت ہوگی، اور دونوں جماعتوں کے رہنما ملاقات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اعلانات کریں گے۔

Sindh Assembly

Caretaker CM Sindh

Sindh Caretaker setup