Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

آدھی رات کوگرل فرینڈ کیلئے پیزا لیکر جانے والا چھت سے گرکر چل بسا

لڑکے کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروادی۔
شائع 09 اگست 2023 02:20pm
تصویر: فری پک
تصویر: فری پک

بھارتی ریاست حیدرآباد میں گرل فرینڈ کی فرمائش پر پیزا لے جانے والا لڑکا عمارت کی چھت سے گرکرہلاک ہوگیا۔ لڑکے کے والد نے حادثے کوقتلٓ قراردیا ہے۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ شعیب آدھی رات کے قریب اپنی دوست کے گھر کی چھت پر پیزا لے کرگیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران اس نے سیڑھیوں پرسے لڑکی کے والد کے قدموں کی چاپ سنی تو چھت کے کنارے پر بھاگا اور لٹکتی تاروں سے سہارا لینے کی کوشش میں نیچے گر گیا۔

پولیس کے مطابق عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے کے بعد اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مزید پڑھیں

محبوب سے ملاقات کیلئے لڑکی نے گاؤں کی بجلی کاٹنا معمول بنالیا

آٹھویں جماعت کے طالبعلم نے گردن پر چھری رکھ کر چھٹی جماعت کی طالبہ کی مانگ بھر دی

یہ واقعہ صبح تین بجے کے قریب پیش آیا ۔

شعیب کومقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

شعیب کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل کی تفتیش کی جائے۔

india

Women

Love Story