ترکی نے ارطغرل سے بڑا ڈرامہ بنانے کی تیاری کرلی
عرب دنیا، پاکستان اور برطانوی مسلمانوں میں ”ارطغرل“ ڈرامے کی مقبولیت کے بعد اب ”رومی“ ڈرامہ بھی بہت جلد منظرِ عام پر آرہا ہے۔
2015 کے بعد سے ترکی میں ٹی وی پروڈیوسرز نے سلطنتِ عثمانیہ پرمبنی ڈرامے تخلیق کیے ہیں۔
اب ترکی کے نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے مشہور صوفی جلال الدین محمد بلخی کے بارے میں ”رومی“ نامی نئی سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ٹریلر میں رومی کو دیگر صوفیوں کے ساتھ ذکر کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
جلال الدین محمد بلخی اپنی عقیدت مندانہ شاعری کی وجہ سے مشہور ہیں، جس نے انہیں اسلامی دنیا کے ساتھ ساتھ مغرب میں بھی عزت بخشی۔
رومی کے پروڈیوسراس سیریز کے ذریعےعظیم شاعر کی زندگی کی روحانی جہت پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ارطغرل کی ہر قسط کو یوٹیوب پر لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔ ڈرامہ ارطغل 8.7 ارب سے زائد ویوز حاصل کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی“ کی اہم ترین شخصیت انتقال کر گئی
سوشل میڈیا پر ترک اداکارہ کے ایک پوسٹ پر پاکستانی صارفین کی اظہارِ برہمی
ارطغرل کی جانب سے پاکستانیوں کو اردو میں عید کی مبارکباد
ڈرامے میں تیرہویں صدی کی ایک تاریخی شخصیت ارطغرل غازی کی اپنے مذہب کے لیے جنگ لڑنا دیکھایا گیا ہے، وہ سلیمان شاہ کا بیٹے تھے۔
رومی سیریز علی ایدین اور میلے اینزنگن کی تحریر کردہ ہے، اسے کین اولکے نے ڈائریکٹ کیا ہے اور کیریم آئلڈیز نے پروڈیوس کیا ہے۔
سیریز میں بلنٹ انل مرکزی اداکار ادا کریں گے جنہوں نے ’آخری شہنشاہ‘ میں عبدالحمید دوم کا کردار ادا کیا تھا۔
Comments are closed on this story.