ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج
ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل کی مدعیت میں تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے وکلا شیرافضل مروت اور عمیر خان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے متن میں ہے کہ وکلا نے بدتمیزی کی اور مجھ پر حملہ آور بھی ہوئے، جب کہ ہیڈ وارنٹ منشی کی وردی بھی پھاڑی۔
تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے خلاف اٹک میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا ہے۔
ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل اٹک کی مدعیت میں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے وکلا شیرافضل مروت اور عمیرخان نیازی کے خلاف مقدمہ کے تھانہ سٹی میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ کا بیان ہے کہ دونوں وکلاء چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے، تاہم جیل لاک اپ ہونے کے بعد ملاقات ممکن نہیں، جس پر دنوں وکلاء نے مشتعل ہوئے اور مجھے سے بدتمیزی کی۔
ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل نے بیان دیا ہے کہ دونوں وکلاء مجھ پر حملہ آور بھی ہوئے، اور دونوں وکلاء نے ہیڈ وارنٹ منشی کی وردی بھی پھاڑ دی۔
Comments are closed on this story.