Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

شادی کی نویں سالگرہ پرعائزہ خان کیلئے دانش تیمورکا خاص پیغام

دانش نے مداحوں کیلئے نئے فوٹو شوٹ سے دلکش ریل شیئرکی
شائع 09 اگست 2023 01:17pm

شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی عائزہ خان اوردانش تیمور نے گزشتہ روز 8 اگست کواپنی شادی کی نویں سالگرہ منائی۔

اس خاص موقع پردونوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے اپنے نئے فوٹو شوٹ سے ریل شیئرکی ہے۔

روایتی دلکش لباس میں سج دھج کے ساتھ عائزہ کو ان کے فالوورز خوب سراہ رہے ہیں۔

دانش تیمور اور عائزہ کو پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑی سمجھا جاتا ہے۔

اس جوڑی کے دو خوبصورت بچے ہیں، بیٹی کا نام حورین اور بیٹے کا ریان ہے۔

دانش تیمور نےکیپشن میں عائزہ کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کیا۔

مزید پڑھیں

وہاج علی اور عائزہ خان کے نئے ڈرامے کےسین سوشل میڈیا پر لیک

عائزہ خان کا والدہ اور بچوں کے ساتھ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر چھا گیا

عائزہ خان اور دانش تیمور کے مزاحیہ ڈرامے ”چاند تارا“ کا پہلا ٹیزر دیکھیں

اداکار نے لکھا، ’ یہ 9 سال گزارنے یلئے بہت شکرگزار ہوں، میں تمہارے بغیر ایک دن گزارنے کا تصوربھی نہیں کرسکتا’۔

اداکار کی ویڈیو پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

عائزہ خان اور دانش تیمور 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Lollywood

Women

showbiz celebrities

Wedding Anniversary