Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسیم مختار کو چیئرمین نیپرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

وسیم مختار پیپکو اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں
شائع 09 اگست 2023 11:15am

وفاقی حکومت نے وسیم مختار کو چیئر مین نیپرا لگائے جانے کی منظوری دے دی،،،پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے وسیم مختار اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں اسپیشل سیکر ٹری ہیں۔

وفاقی حکومت نے وسیم مختار کو چیئرمین نیپرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے وسیم مختار اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں اسپیشل سیکرٹری ہیں۔

وسیم مختار پیپکو اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توصیف ایچ فاروقی کی چارسالہ مدت پوری ہونے کے بعد چیئرمین نیپرا کا عہدہ خالی ہے، اور چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے لئے وفاقی وزیراقتصادی امور ایازصادق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی قائم تھی۔

سلیکشن کمیٹی نے تین ناموں میں وسیم مختار کو سر فہرست رکھا، اور چیئرمین نیپرا کیلیے نام کو حتمی شکل دی گئی۔ دیگر 2 ناموں میں سابق ایم ڈی سی پی پی اے عابد لودھی اور ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ شامل تھے، جب کہ مجموعی طور پر دو درجن کے قریب افراد نے چیئرمین نیپرا کیلئے اپلائی کر رکھا تھا۔

nepra

chairmain nepra