Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش، 5 انتقال کر گئے

بچوں میں سے 3 لڑکے اور 3 لڑکیاں تھیں
شائع 08 اگست 2023 07:51pm
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حیدر آباد میں اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیا، تاہم پانچ بچے انتقال کر گئے۔

حیدرآباد کے اسپتال میں چھ بچوں کو جنم دینے والی خاتون ریکھا لکشمن کا تعلق عمر کوٹ سے ہے۔

دنیا میں آنے والے نئے مہمانوں میں سے تین لڑکے اور تین لڑکیاں تھیں۔

عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے آنگن میں 6 بچوں کی بہار آئی لیکن ان بچوں میں سے 5 انتقال کرگئے۔

زندہ بچ جانے والا بچہ اسپتال کی نرسری میں زیر علاج ہے۔

اسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ خاتون کے ہاں قبل ازوقت آپریشن کے ذریعے بچوں کی ولادت ہوئی۔

ڈاکٹر کے مطابق طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے خاتون کا آپریشن کرکے بچوں کی پیدائش قبل از وقت کروائی گئی تھی، تاہم خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

health tips

Newborn Baby

child Health