Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو نے سکھر میں ایس آئی یو ٹی میڈیکل کمپلیکس اور بچوں کے اسپتال کا افتتاح کردیا

سندھ کے ہر ضلع میں صحت کے اداروں کے قیام کی کوشش کی، بلاول
شائع 08 اگست 2023 07:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں ایس آئی یو ٹی میڈیکل کمپلیکس اور بچوں کے اسپتال کا افتتاح کردیا۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہمارے اسپتال ہمیں واپس مل گئے ہیں، سکھر کے چلڈرن اسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا افتتاح بھی کیا گیا ہے، اسپتالوں کے قیام سے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔

سندھ کے ہر ضلع میں صحت کے اداروں کے قیام کی کوشش کی، عوام کو عالمی معیار کی مفت صحت کی سہولیات کی فراہمی کی ہرممکن کوشش کی، عوام کو عالمی معیار کی مفت علاج کی سہولتوں کی فراہمی ہر صوبے کا فلسفہ ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں

آج سے سندھ میں انقلاب شروع ہورہا ہے، بلاول بھٹو

دھابیجی سے شروع ہونے والا معاشی انقلاب پورے ملک تک پھیلائیں گے، بلاول

اداروں کو اپنی حدود میں رہ کرکام کرانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے، بلاول بھٹو

ڈاکٹر ادیب رضوی کی صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام ہیں، ہمارا خواب ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں میں میڈیکل کمپلیکس بنائیں، جنوبی کوریا کی مدد سے سکھرمیں بچوں کا اسپتال قائم کیا گیا ہے، بچوں کی شرح اموات میں کمی کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ہمارا وژن ہے کہ سندھ کے ہر بڑے شہر میں بچوں کے لیے بڑے اسپتال بنائیں، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن سے مل کربچوں کےعلاج کے لیے ہر ضلع میں اقدامات کیے ہیں، صوبے میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کر آئے ہیں۔

بلاول بھٹو بھاری اکثریت سے منتخب ہوکر وزیراعظم بنیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ علی شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو بھاری اکثریت سےمنتخب ہو کر وزیراعظم بنیں گے، خورشید شاہ مشکل سے ہی کسی کی تعریف کرتے ہیں، 3 مہینے کی چھٹی پر جانا چاہ رہا تھا مگربلاول بھٹو نے منع کردیا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے کہا یہ اسپتال ہمارے حوالے کردیں، ان لوگوں کا نام لینا نہیں چاہ رہا ان ناموں پر پابندی بھی لگ گئی ہے، وہ لوگ کہتے تھے یہ اسپتال ہم چلائیں گے خرچہ آپ کریں گے۔

foreign minister

Bilawal Bhutto Zardari

Sukkur

Pakistan People's Party (PPP)