مختلف مقدمات میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 17 اگست تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی ڈیوٹی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
مزید پڑھیں
شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع
شاہ محمود قریشی کی ایک اور مقدمے میں درخواست ضمانت منظور
فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم
پولیس نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملے سمیت 6 مقدمات میں نامزد کر رکھا ہے۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
فواد چوہدری کی جانب سے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔
فواد چوہدری کے خلاف کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہے۔
Comments are closed on this story.