Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی بچے سمیت قتل

مقتول عبدالخالق اپنی بیوی اور 4 سالہ بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، پولیس
شائع 08 اگست 2023 05:50pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی بچے سمیت قتل کردیئے گئے، جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس مندوخیل آباد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے میاں بیوی اور انکے چار بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ عبدالخالق اپنی بیوی اور چار سالہ بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، مندوخیل آباد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتائی جاتی ہے، تاہم متعلقہ پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

quetta

quetta killing