Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکپتن : سرکاری اسپتال میں گائنی عملے کی مبینہ غفلت، 2 نومولود بچے جاں بحق

حاملہ خاتون کو بروقت طبی امداد نہ ملنے پر بچے جاں بحق ہوئے، ورثاء سراپا احتجاج
شائع 08 اگست 2023 06:02pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکپتن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں گائنی عملہ کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون کو بروقت طبی امداد نہ مل سکی۔ ورثا کا الزام ہے کہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے دو نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔

اڈا ملکہ ہانس کا رہائشی ایوب اپنی بیوی کو صبح 6 بجے سرکاری اسپتال لایا تھا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کی حالت غیر ہونے کی شکایت پر عملہ نے دھکے دیکر کمرے سے نکال دیا۔

پاکپتن کے شہری نے مزید بتایا کہ اسپتال سے کسی قسم کی ادویات نہیں ملی، سرنج اور دیگر ادویات بھی باہر سے خریدیں۔

ورثا گائنی بلاک کے سامنے نومولود بچے اٹھا کر سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صبح چھ بجے اسپتال آئے، مگر کسی نے ایک نہ سنی۔

health tips

Newborn Baby

child Health

Hospital Negligence