Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کمی
شائع 08 اگست 2023 05:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

ملک میں آج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1927 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں

عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید سیکڑوں روپے کا اضافہ

ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں استحکام

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کا دام ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices