Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

سنی دیول سیما حیدر اور انجو کی حمایت میں سامنے آگئے

'آج کی ٹیکنالوجی لوگوں کو ایپس کے ذریعے ملنے کے مواقع دیتی ہے'،اداکار
شائع 08 اگست 2023 05:15pm
تصویر: انڈیا ٹی وی نیوز۔کام
تصویر: انڈیا ٹی وی نیوز۔کام

بالی ووڈ سپر اسٹار سنی دیول نے سیما اور انجو جیسے جذبات رکھنے والے لوگوں کے فیصلوں کا احترام کرنے کی تلقین کی ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارسے پاکستانی رہائشی سیما حیدر کا شادی کیلئے بھارت آنا اور انجو کا ایک پاکستانی کے ساتھ سرحد پار کر کے پاکستان جانے سے متعلق پوچھا گیا۔

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ، ’آج کی ٹیکنالوجی لوگوں کو ایپس کے ذریعے ملنے کے مواقع دیتی ہے، وہ فطری طور پر ملنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: ’ہندو ہوگئی ہوں، واپس نہیں جاؤں گی‘ پاکستان سے جانے والی سیما اور سچن کی کہانی میں نیاموڑ

پاکستان پہنچنے والی انجو کے بارے میں کئی نئے انکشافات

پاکستان اور بھارت کے عوام جھگڑنا نہیں چاہتے، سنی دیول

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تنقید کرنے کے بجائے ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے، اس کا فیصلہ ان پر منحصر ہے کہ آیا یہ صحیح ہے یا غلط۔

بعد ازاں سنی دیول سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی فلمیں لوگوں کو اس عمل کی ترغیب دیتی ہیں ؟

اداکار نے ہنستے ہوئے جواب میں کہا کہ ان کو بظاہر ایسا کچھ نہیں لگتا۔

lifestyle

Seema Haider

Anju

sunny deol

Indian actors