Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھاپے کے دوران پولیس کی مبینہ دھکم پیل میں 60 سالہ خاتون جاں بحق

منشیات فروش بھاگ کر خاتون کے گھر میں داخل ہوا تھا، پولیس حکام
شائع 08 اگست 2023 05:00pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

اسلام پورہ میں چھاپے کے دوران پولیس کی مبینہ دھکم پیل سے 60 سالہ معمر خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس منشیات فروش کو گرفتار کررہی تھی اور ملزم خاتون کے گھر میں گھس گیا تھا۔

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پولیس کی مبینہ دھکم پیل سے 60 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی شناخت دلشاد بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے ایک منشیات فروش کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا، تو ملزم بھاگ کر اس خاتون کے گھر میں داخل ہوگیا، پولیس بھاگ کر اس کے پیچھے گھر میں داخل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے گھر داخل ہوتے ہوئے معمر خاتون سامنے آئی تو پولیس نے مبینہ طور پر اسے دھکا دے دیا، جس سے وہ زمین پر گر گئی اور اس سر پر شدید چوٹ آئی، خاتون کو میو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری میو اسپتال پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد خاتون کی موت کی وجہ معلوم ہوگی۔

lahore

lahore police