ممنوعہ فنڈنگ کیس: آپ کو وقت دیتے رہے ہیں اب یہ کیسز کلوز کرنا چارہے ہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی وکیل نے مزید مہلت کی استدعا کی تو چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کو وقت دیتے رہے ہیں اب یہ کیسز کلوز کرنا چارہے ہیں اس کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے لگے ہیں ایک ہفتے میں جواب جمع کروائیں۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمشین نے 15 اگست تک جواب طلب کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت 3 رکنی بینچ نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔
وکیل پی ٹی آئی نے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد صورتحال بدل گئی۔
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی تاریخ تبدیل
ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی
انٹرا پارٹی انتخابات: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 4 اگست کو طلب کرلیا
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کب تک آپ کو ٹائم دیتے رہے ہیں اب یہ کیسز کلوز کرنا چا رہے ہیں، آگے الیکشن کمیشن کے پاس اور بہت کام ہیں۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی دفاتر بند پڑے ہیں، ریکارڈ نہیں مل رہاچیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انور منصور نے تمام کمٹمنٹ پوری کی ہے پی ٹی آئی ابتدائی جواب جمع کروائیں۔
عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔
بعدازاں چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت 5 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرپارٹی کیس کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر گوہر نے مزید مہلت کی استدعا کی، کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے 15ا گست تک جواب جمع کرانے ہدایت کردی۔
Comments are closed on this story.