روزانہ ایک سیب کھانا آپ کو یہ بیش بہا فوائد دیتا ہے
مشہورِزمانہ کہاوت ہے کہ ’دن میں ایک سیب کھانا آپ کو ڈاکٹرسے دور رکھتا ہے‘۔ سیب کے فوائد جان جائیں تو آپ بھی کہیں گے واقعی ایسا ہے۔
سیب میں موجود 60 کیلوریز بہت زیادہ غذائیت فراہم کرتی ہیں لیکن اسے اصل شکل میں کھانا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔
جوس، سائڈر اور سیب کی چٹنی اتنی صحت مند نہیں ہیں کیونکہ کھانا پکانے کی پروسیسنگ قیمتی غذائی اجزاء کو دور کردیتی ہے۔
سیب اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہیں اور اس میں تقریبا 85٪ پانی ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: کھیرا: صحت کے مسائل کا ’ون اسٹاپ‘ حل
بچوں کو جنک فوڈ کھانے سے کیسے بچائیں
تھکن اور بیماریوں سے بچنے کا سادہ اور آسان نسخہ
سیب کے فوائد
ماہرین کے مطابق روزانہ سیب کھانا آپ کو یہ فوائد فراہم کرسکتا ہے۔
بلڈ شوگر کو مستحکم کرتا ہے
سیب میں زیادہ فائبراور کم گلوکوزہوتا ہے جو آپ کے گلوکوز کی سطح کو مستحکم رکھتا ہے۔
کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
ہائی کولیسٹرول دل کی بیماری کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے کیونکہ یہ آپ کی شریانوں کو بند کر دیتا ہے۔
لیکن سیب میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور فائبر اس تعداد کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے
ہائی بلڈ پریشر فالج اور دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے،سیب وہ غذا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو روکنے اور منظم کرنے کا ذریعہ ہے۔
سوزش کو کم کرتا ہے
سیب میں فائبر اور کورسیٹن(اینٹی آکسائیڈنٹ) موجود ہے جو سوزش کو کم کرتا ہے، سیب کھانے سے آپ کے خون میں سی-ری ایکٹو پروٹین کم ہوتے ہیں جو سوزش کی بہتری کی ایک علامت ہے۔
مائکروبائیوم کو بڑھاتا ہے
انسانی جسم میں بہت سے جراثیم ہوتے ہیں جو معدے اور جلد میں پائے جاتے ہیں۔
سیب میں موجود کورسیٹن ان نقصان دہ جراثیموں کو آپ کے معدے میں بڑھنے سے روکتا ہے جبکہ پیکٹن ایک پری بائیوٹک کے طور پرکام کرتے ہوئے آنت کی صحت کو بہترکرتا ہے۔
بھوک کا احساس کم کرتا ہے
سیب میں پانی اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، فائبر ہاضمے کو سست کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
عمربڑھانے میں مدد کرتا ہے
ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ دن میں ایک سیب کھاتے ہیں تو آپ طویل عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں۔
محققین نے دریافت کیا کہ ایسا کرنے والے شرکاء میں 15 سال بعد موت کا امکان 35 فیصد کم تھا۔
Comments are closed on this story.