Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ماہرہ خان سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ کی حمایت میں بول پڑیں

'ایسے کیسز بااثرگھرانوں میں زیادہ ہوتے ہیں، ظالم جانتے ہیں باآسانی ضمانت مل جائےگی'
شائع 08 اگست 2023 03:46pm
تصویر: انڈیا ٹو ڈے
تصویر: انڈیا ٹو ڈے

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں کہا کہ رضوانہ جیسے واقعات میں ملوث بااثر لوگ جانتے ہیں کہ انہیں آسانی سے ضمانت مل جائے گی اور کوئی احتساب نہیں ہوگا۔

سرگودھا میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن ملازمہ رضوانہ کے حق میں دیگر سماجی تنظیموں اوراداکاروں سمیت ماہرہ خان بھی بول پڑیں۔

حالیہ وڈیو بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں اور ملک کے مستقبل کےلئے چائلڈ لیبر کو روکنا ضروری ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میرا یہ پیغام ان ماں باپ کے لیے نہیں ہے جو مجبوری کی وجہ سے اپنے بچوں کو کام پر بھیجتے ہیں۔ کوئی ماں، کوئی باپ یہ نہیں چاہے گا کہ پڑھنے لکھنے کی عمر میں ان کی اولاد کام کرے۔

مزید پڑھیں

رضوانہ تشدد کیس پر جے آئی ٹی تشکیل، کسٹڈی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد

جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کا شکار رضوانہ کو زہر دیے جانے کا انکشاف

رضوانہ کی جان بچانے کیلئے پانچ لاکھ روپے والا انجکشن لگایا جائیگا، میڈیکل بورڈ سربراہ

اداکارہ نے معاشرے کے خوشحال طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں اورقانون سازوں پر زور دیں کہ وہ تمام ضرورت مند بچوں کے لیے ایسے اقدامات کریں کہ انہیں کام نہ کرنا پڑے۔

Women

شخصیات

rizwana