Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیو یارک کی سڑک کا نام ”علامہ اقبال“ رکھ دیا گیا

افتتاح کے موقع پر لوگوں نے 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگائے
اپ ڈیٹ 08 اگست 2023 04:49pm
تصویر: ڈیلی میل۔کام
تصویر: ڈیلی میل۔کام

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر نیو یارک شہرکے کوئنز بورومیں ایک سڑک کا نام قومی شاعر ”علامہ محمد اقبال“ کے نام پر رکھ دیا گیا۔

کوئنز کے رچمنڈ ہل سیکشن میں منعقدہ تقریب میں ”علامہ اقبال ایونیو“ کا افتتاح کیا گیا جس میں لوگوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں: اپنے بچوں کو ہر حال میں گھر میں موجود ان عام سی چیزوں سے دور رکھیں

آن لائن گیمز بچوں کو چڑچڑا اور پرتشدد کیوں بناتے ہیں

یونیسکو کا اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر عالمی پابندی کا مطالبہ

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی رشید کو نیویارک میں ”علامہ اقبال ایونیو“ کے نام سے اس ایونیو کے قیام پر مبارکباد دی۔

انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے اور امریکہ میں پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے علی رشید کی پرعزم کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیویارک سٹی کونسل کی اسپیکر ایڈرین ایڈمز نے کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر انہیں 109 ویں اسٹریٹ اور 101 ویں ایونیو کا نام ’علامہ اقبال ایونیو‘ رکھنے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے کام اور وژن کی وجہ سے ہی پاکستان ایک آزاد ملک کے طور پر وجود میں آیا ہے۔

New York

Allama Iqbal

14th August

Independence Day of Pakistan