Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’باربی‘ سے محبت کا نیا جنونی ٹرینڈ، تابوت بھی گلابی ہوگئے

'اب آپ باربی کی طرح لحد میں آرام کرسکتے ہیں'
شائع 08 اگست 2023 02:34pm
تصویر: نیو یارک پوسٹ
تصویر: نیو یارک پوسٹ

فلم ’باربی‘ کی شاندار کامیابی کے بعد جابجا گلابی رنگ چھایا ہوا ہے لیکن یہ سمجھ سے باہر ہے کہ سلسلہ رُکے گا کہاں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین کمپنی نے کریز دیکھتے ہوئے گلابی رنگ کے تابوت کی فراہمی شروع کردی۔

فیونرل سروس فراہم کرنے والی کمپنی اب شوخ و سنگ آتشی گلابی رنگ تابوت فراہم کرنے کی سروس دے رہی ہے تاکہ ’باربی‘ سے محبت کرنے والے افراد قبر میں بھی اسی تھیم کے ساتھ جائیں۔

مزید پڑھیں

دنیا بھرمیں ’باربی‘ کا ریڈ کارپٹ: فلمی ستارے بھی باربی بن گئے

شوبزسیلیبرٹیز پربھی ’باربی‘ کا جادو چل گیا

باربی کی مسلمان بہن بھی خبروں میں آگئی

انہوں نے اپنی تشہیری مہم کے لیے خاص سلوگن بھی تیار کروایا ہے جس کے مطابق ’تو پھر آپ باربی کی طرح لحد میں آرام کر سکتے ہیں‘۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں شوخ گلابی رنگ کے تابوت دکھائے گئے ہیں جن پر منفرد ڈائن بنے ہوئے ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ لوگ اپنے پیاروں کے لیے ان تابوتوں کی بکنگ بھی کروا رہے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے لوگوں کو باربی سے جنون کی حد تک پیار ہے اسی لیے کہ گلابی تابوتوں کی تشہیر شروع ہوتے ہی انہیں آڈرز ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گلابی تابوت کا یہ ٹرینڈ صرف کینیڈا تک محدود نہیں ہے۔

یہ نیا ٹرینڈ میکسیکو، ایل سلواڈور اور لاطینی امریکہ کے مختلف علاقوں تک پھیل چکا ہے۔ جہاں فیونرل سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں خاص گلابی رنگ کے تابوت فراہم کر رہی ہیں۔

entertainment

movie

Barbie