Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

24 گھنٹے کی تاخیر سے تیز گام لاہور پہنچ گئی، مسافر راستے میں اتار دیے

کراچی ایکسپریس 16- ڈاون رات 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی
شائع 08 اگست 2023 01:31pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے بعد 24 گھنٹے کی تاخیر سے تیز گام لاہور پہنچ گئی۔

ایک دن کی تاخیر سے لاہور پہنچنے والی تیز گام ایکسپریس نے راولپنڈی جانے والے مسافروں بھی لاہور میں ہی اتار دیا جنہیں دوسری ٹرین میں روانہ کیا جائے گا۔

روالپنڈی نہ جانے والے مسافروں کو رقم واپس دی جائے گی، دوسری جانب گرین لائن اور قراقرم بھی کچھ دیر میں لاہور پہنچ جائے گی جن کے مسافر دوسری ٹرینوں میں راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ کراچی ایکسپریس 16- ڈاون رات 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی جب کہ تیز گام 8 - ڈاون راولپنڈی سے کراچی کے لئے 3 بجکر 25 منٹ اور علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے کراچی کے لئے 5 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہزارہ ایکسپریس حادثہ تخریب کاری نہیں، پٹری ٹوٹنے اور فش پلیٹ نہ ہونے سے پیش آیا، تحقیقاتی رپورٹ

ٹرین حادثے کے 17 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال، 29 افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے

زخمی اہلیہ کو ٹرین سے نکالنے میں بے بس تھا، پھر تین افراد پہنچ گئے، مسافروں پر کیا بیتی

واضح رہے کہ ہزارہ ٹرین حادثے کے بعد اَب ٹریک بھی بحال کردیا گیا تاہم ٹرینوں کی آمدورفت بدستور متاثر ہے۔

ہزارہ ایکسپریس کےحادثے کے 35 گھنٹے بعد ریلوے کا اپ ٹریک بحال کیا گیا، ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوئی، پہلی ٹرین خیبر میل اپ ٹریک سے گزاری گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے 17 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا تھا۔

lahore

train schedule

Hazara Express derailment

tezgam express