Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بے رحم ڈاکوؤں نے میت لے جانے والی ایمبولینس روک کر سوگوار خاندان کو لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے خواتین کے کانوں سے بالیاں اور ہاتھوں سے سونے کی چوڑیاں تک اتروالیں
شائع 08 اگست 2023 12:57pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مورونیو جتوئی لنک روڈ پر ڈاکووں نے خاتون کی میت لے جانے والی ایمبولینس کو روک کرسوگوار خاندان کو لوٹ لیا، میت کے ساتھ موجود خواتین کے کانوں سے بالیاں اور ہاتھوں سے سونے کی چوڑیاں تک اتروالیں۔

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مورونیوجتوئی لنک روڈ پر ڈاکوؤں نے ایمبولینس میں میت لے جانے والی خواتین کو لوٹ لیا۔

شہری والدہ کی میت گاؤں لے کر جا رہا تھا اور اس کے ساتھ گھر کی خواتین بھی تھیں، کہ راستے میں ڈاکوؤں نے ایمبولینس روک لی، اور لواحقین سے 50 ہزارنقد، موبائل فون اور خواتین کے کانوں سے بالیاں اور سونے کی چوڑیاں اتروا لیں۔

Robbery