Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثنااللہ اور ان کے اہلخانہ نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیئے

رانا ثنا اللہ کودورہ عراق میں قیمتی تحائف ملے تھے
شائع 08 اگست 2023 12:37pm

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اوران کے اہلخانہ نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کردیئے۔ رانا ثنا اللہ کودورہ عراق میں قیمتی تحائف ملے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور ان کے اہل خانہ نے ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیئے ہیں، جمع کرائے گئے تحائف میں پانچ قیمتی پستول اور ایک موبائل شامل ہے۔

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان 5 سال کیلئے نااہل قرار، 3 سال قید کی سزا

واضح رہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو دورہ عراق میں یہ قیمتی تحائف ملے تھے۔

وزیرداخلہ کی دورہ عراق کے دوران لی گئی تصویر
وزیرداخلہ کی دورہ عراق کے دوران لی گئی تصویر

اس حوالے سے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ تحائف عراقی وزیر داخلہ نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر دیئے تھے، تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، جنہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا ہے۔

رانا ثنااللہ دورہ عراق کے دوران
رانا ثنااللہ دورہ عراق کے دوران

Rana Sanaullah

Toshakhana