Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلیک ہیڈز ہٹائیں ، جلد کو شفاف بنائیں

اب بلیک ہیڈز یا وائٹ ہئڈز سے چھٹکارے کیلئے پارلر جانے کی ضرورت نہیں
اپ ڈیٹ 08 اگست 2023 05:20pm
تصویر: فیمینا ان
تصویر: فیمینا ان

بلیک ہییڈز جو کہ در اصل جلد کے مسام میں گرد پھنس جانے کی وجہ سے کالے ہو جاتے ہیں، یا پھر وائٹ ہیڈز ایک بہت عام مسئلہ ہے جس کا سامنا تقریبا ہر کسی کو کرنا پڑتا ہے۔

بلیک ہیڈز عموما خواتین کے چہرے کے ٹی زون ایریا میں پائے جاتے ہیں ۔

وہ خواتین جو بہت سے ٹریول کرتیں یا گھر میں گرمی میں کچن کا کام کرتیں ہیں انکو چہرہ شفاف بنانے کے لئے گھنٹوں پارلر میں جاکر بیٹھنا پڑتا ہے۔

مگر اس مسئلے کو گھر بیٹھ کر بھی حل کیا جاسکتا ہے۔

بلیک ہیڈز سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے اکثر خواتین مہنگی سے مہنگی منگی پراڈکٹس پر پیسے ضائع کر دیتی ہیں۔ لیکن قدرتی توٹکے سے ایک سے دو دفعہ کے بعد ہی چہرے پر فوری نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔

بلیک ہیڈز ختم کرنے کےلئے گھر میں اسکرب بنائیں۔

دودھ 4 چمچے

جیلاٹن پائوڈر 1 چمچہ

تھوڑا سا جیلاٹن پائوڈر اور دودھ لے کر اس کا پیسٹ بنا لیں۔ پیسٹ کم سے کم اتنا گاڑھا ہونا چاہئیے جیسے ویسلین ہو۔

استعمال کرنے کا طریقہ:

اس پیسٹ کو اپنے جلد کے اس حصے پر لگائیں جہاں پر بلیک ہیڈز ہیں یا پھر وائٹ ہیڈز ہیں اور اچھی طرح اس پیسٹ کو ملیں۔ پھر اس کو 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

مزید پڑھیں

گلاب کے عرق میں چھپے بیش بہا قدرتی فوائد

وہ کون سے کھانے ہیں جو چہرے پر کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں؟

یہ 6 طریقے اپنائیں اور آئلی جلد سے جان چھڑائیں

جب یہ اسکرب خشک ہو جائے تو پھر اس کو اتار لیں۔ اپنے ساتھ ساتھ یہ آپ کے بلیک ہیڈز کو بھی صاف کر دے گا اور آپ کو صاف اور شفاف جلد ملے گی۔ زیادہ اچھے نتائج کے لیے اس نسخے کو روز استعمال کریں۔

Women

skin and beauty

skincare