ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹیرف ریشنلائزیشن کے ذریعے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 ماہ کے لیے 5 اشیاء پر سبسڈی کی منظوری دی گئی، 5 ضروری اشیاء پر سبسڈی یکم اگست سے 30 جون تک اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
مزید پڑھیں
کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 4.83 روپے مہنگی کردی گئی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کروڑوں روپے کی منظوری دے دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف اسکیموں کے لئے اربوں روپے کی منظوری دے دی
اجلاس میں میڈیا ورکزز اور فنکاروں کی وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس اسکیم کے لیے 3 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی
ای سی سی نے وزرات دفاع کی سیکیورٹی ضروریات کے لیے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔
اجلاس میں ہوم ریمیٹنس انسینٹیو اسکیمز پر نظرثانی کے حوالے سے سمری پر غور کیا گیا جبکہ اسٹیٹ بینک کی 6 مراعاتی اسکیمز کی تبدیلی کی تجویز کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں ایران سے 104 میگاواٹ بجلی کی خریداری کے معاہدے کی سمری پر غور کیا گیا۔
ٹیرف میں توسیع سے متعلق ایران کے ساتھ معاہدے میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں کے الیکڑک صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی سمری پر بھی غور کیا گیا جبکہ کے الیکٹرک کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن کی منظوری دے گئی۔
Comments are closed on this story.