یوکرین کے صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام
یوکرین کی سکیورٹی سروس (ایس بی یو) نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں روس کی ایک مبینہ مخبر کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سی این این نے ایس بی یو کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ حراست میں لی گئی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ان کا تعلق یوکرین کے جنوبی علاقے میکولیو سے ہے۔
یوکرینی سکیورٹی سروس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون جولائی کے آخر میں صدر زیلنسکی کے میکولائیو کے مجوزہ دورے کے بارے میں ’انٹیلی جنس معلومات جمع‘ کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : روس نے یوکرینی اناج کی برآمد کا معاہدہ توڑ دیا
ایجنسی کے مطابق معلومات اکھٹی کرنے کا مقصد صدر کو ہلاک کرنے کے لیے روسی فضائی حملے کی منصوبہ بندی کرنا تھا، تاہم ایس بی یو کے ایجنٹوں نے مشتبہ خاتون کی تخریبی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اضافی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔
ایس بی یو کا کہنا ہے کہ اس نے خاتون کو رنگے ہاتھوں اس لیے پکڑا کیونکہ وہ حملہ آوروں کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
سکیورٹی سروس کے مطابق خاتون مواصلات کی نگرانی کرتی تھی، اس نے مبینہ طور پر ضلع کے علاقے کے ارد گرد سفر کیا اور یوکرین کی اشیاء کے مقامات کی ویڈیو بنائی۔
ایس بی یو نےکہا کہ خاتون کے پاس مسلح افواج کے گولہ بارود کے ساتھ الیکٹرانک وارفیئر سسٹم اور گوداموں کے مقام کی نشاندہی کرنے کا کام بھی تھا۔
یاد رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو ایک سال سے زیادہ ہوچکا ہے۔
Comments are closed on this story.