Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: رینجرز کی چوکی پر فائرنگ، اہلکار شہید

فائرنگ سے دلشاد نامی 35 سالہ رینجرز اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 11:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کےعلاقے لیاری میں رینجرز کی چوکی پر فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار لائنس نائیک دلشاد شہید ہوگیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

کراچی میں لیاری بہاری کالونی الفلاح چوکی کے قریب فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید ہوگیا، اہلکار کی شناخت 35 سالہ لائنس نائیک دلشاد کے نام سے کی گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل کو روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی، رینجرز کی جانب سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور آئی جی کو قاتلوں کی فوری گرفتار کی ہدایت دی۔

firing

karachi

Pakistan Rangers