Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجگور میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 7 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں یونین کونسل چیئرمین اسحاق بھی شامل
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 11:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بلوچستان کے شہر تربت اور پنجگور کے درمیانی علاقے بالگتر میں گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بالگتر میں پیر کی ایک گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں یونین کونسل چیئرمین اسحاق بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں اسحاق ولد یعقوب سکنہ نلی بازار، ابراہیم ولد بدل سکنہ نلی بازار، نظام دیدار ولد واجداد سکنہ نلی بازار، فدا حسین ولد مومن سکنہ نلی بازار، سرفراز ولد بنڈو سکنہ نلی بازار، سفر خان ولد حیدر سکنہ نلی بازار قاسم سکنہ پنجگور شامل ہیں۔

مقتولین شادی کی ایک تقریب میں قریبی گاؤں سے واپس جارہے جنہیں چاکر بازار کے نزدیک نشانہ بنایا گیا۔

بلوچستان

turbat

Blast

Panjgur