ششی تھرور نے ٹی وی چینلوں کی متضاد رپورٹنگ سے منافع کمانے کا طریقہ سوچ لیا
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما اور لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے ششی تھرور نے ٹی وی چینلز کی متضاد رپورٹنگ سے منافع کمانے کا طریقہ انتہائی مضحکہ خیز طریقہ بیان کیا ہے۔
ششی تھرور کا پلان ہے کہ کیوں نہ ایک چینل سے ٹماٹر خرید کر دوسرے کو بیچے جائیں۔
اب یہ پڑھ کر آپ حیران ہوں گے کہ نیوز چینلز سے ٹماٹروں کی خرید و فروخت کا کیا تعلق ہے۔
اس کا جواب ششی تھرور کی ٹوئٹ میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بھارت میں تیزی سے پھیلنے والا ”ٹماٹر فلو“ کیا ہے؟
بھارتی ماں کی دُبئی سے آنے والی بیٹی سے ٹماٹر لانے کی فرمائش، شلپا شیٹی بھی پریشان
ٹماٹر کے ذریعے اپنی جلد کو صاف، ستھرا اور چمکدار بنانے کے آسان طریقے
ششی تھرور نے لکھا کہ، ’ایک دوست کی جانب سے زبردست واٹس ایپ میسیج موصول ہوا ہے، جس سے ایک ٹھوس بزنس اسٹارٹ اپ آئیڈیا ملا ہے‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے چلائے جانے والے ٹماٹروں کے نرخ بیان کئے۔
ششی نے لکھا، ’ ٹی وی چینلز کے مطابق ٹماٹر کے فی کلو نرخ درج ذیل ہیں۔ این ڈی ٹی وی، 120 روپے، آج تک 100 روپے، نیوز 18، 80 روپے اور ڈی ڈی نیوز 70 روپے فی کلو’۔
ششی تھرور نے مزید لکھا کہ، ’میرا کاروباری آئیڈیا یہ ہے کہ ڈی ڈی نیوز سے ٹماٹر خرید کر اور این ڈی ٹی وی کو بیچے جائیں۔‘
خیال رہے کہ خراب موسمی حالات کے باعث فصل کی پیداوار متاثر ہونے سے بھارت میں ٹماٹر کی قیمتوں میں پانچ گنا تک اضافہ ہوا ہے۔
بھارت کے کچھ حصوں میں ٹماٹر کی قیمت 165 بھارتی روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے، جو سال کے آغاز سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
Comments are closed on this story.