Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مقامی افراد کے گردے نکال کر غیرملکیوں کو لگانے والے ملزمان گرفتار

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنیوالے ڈاکٹر سمیت 8 افراد کو پکڑا گیا، پولیس
شائع 07 اگست 2023 09:18pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور میں پولیس نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا کام کرنے والے ڈاکٹر سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان لوگوں کے گردے نکال کر بیرون ملک شہریوں کو فروخت کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد آصف، شاہد عباس، طارق نذیر، اسامہ علی، عمر جرار، محمد امتیاز، ریاض احمد اور ارسلان شامل ہیں۔

غیرقانونی دھندے میں ملوث افراد سے متعلق بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ اس کام میں ملوث تین ڈاکٹرز ثاقب خان، ڈاکٹر طارق محمود اور ڈاکٹرارشد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ثاقب اس گینگ کا سرغنہ اور ریکارڈ یافتہ ہے۔

ملزمان نے اظہر، سانول اور صبا کے گردے نکالے، اور یہ گردے دو غیر ملکی شہریوں کو لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: 23 مئی 2017 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے گردوں کی غیرقانونی خریدو فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت میں کہا تھا کہ اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری معاشرے کا بہٹ بڑا ناسور ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ کے دوران دونوں غیر ملکی موقع پر موجود تھے۔

ملزمان کے غیر قانونی کلینک سے اعضا کی تبدیلی سے متعلق تمام مشینری اور آپریشن تھیٹر کے آلات، ادویات اور چار گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

lahore police

health tips

kidney sellers scammed