Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ دوستی کی نشانی ”بڈی بیر“ نصب

بڈی بیئر کو برلن، واشنگٹن اور نیویارک سمیت مختلف شہروں میں امن کا پیغام سمجھا جاتا ہے۔
شائع 07 اگست 2023 08:18pm

کوئٹہ میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ دوستی کی نشانی ”بڈی بیر“ نصب کرکے جی پی او چوک کو ”برلن کوئٹہ فرینڈ شپ اسکوائر“ کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

بڈی بیئر کو برلن، واشنگٹن اور نیویارک سمیت مختلف شہروں میں امن کا پیغام سمجھا جاتا ہے۔

اس موقع پر جرمن قونصل جنرل روڈیگر لاٹز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڈی بیئر برلن کی علامت ہے، بڈی بیر کے پھیلے ہوئے ہاتھ امن اور تعاون کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے دوستی کی نشانی بڈی بیئر یہاں نصب کیا گیا ہے۔

روڈیگر لاٹز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلا بڈی بیئر نصب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا مشترکہ طور پر کرنا ہے۔ بڈی بیئر کی تنصیب پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کے شکر گزار ہیں، ہم شکر گزار ہیں کہ چوراہے کا نام کوئٹہ برلن سکوائر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڈی بیئر کی کوئٹہ میں تنصیب پاک جرمن دوستی کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ بڈی بیئر نے چھ ہزار کلو میٹر کا طویل سفر طے کر کے کوئٹہ پہنچا ہے۔

اعزازی قونصل جنرل مراد بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بڈی بیرنصب کرنے کا مقصد امن و دوستی کے فروغ کا پیغام ہے، پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کو ستر سال ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاک جرمن 70 سالہ تقاریب کے بعد بڈی بیئر کی تنصیب اہم ہے، ہمیں فخر ہے پاکستان کا پہلا بڈی بیئر کوئٹہ میں نصب کیا گیا، بڈی بیئر کوئٹہ کی خوبصورتی اور دونوں ممالک کی دوستی میں اضافہ کرے گا۔

بڈی بیئر کی تزئین و آرائش کوئٹہ کے طلبعلم محمد شہاب سے کرائی گئی۔

quetta

Buddy Bear