Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لندن میں جج ہمایوں دلاور کا پیچھا کرنیوالے شایان پر کیا گزری

شایان علی اپنے ساتھ ہوئے سلوک پر پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔
شائع 07 اگست 2023 06:37pm
PTI supporters in UK going after Judge Humayun Dilawar | Aaj News

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج ہمایوں دلاور ”ہیومن رائٹس اینڈ رول آف لا“ پر جوڈیشل ٹریننگ کیلئے انگلینڈ کے شہر لندن پہنچ گئے ہیں۔

جج ہمایوں دلاور 13 اگست تک لندن کی یونیورسٹی آف ہل میں ہونے والی ٹریننگ میں شریک ہوں گے۔

جج ہمایوں دلاور کی انگلینڈ روانگی کی خبر سامنے آئی تو پی ٹی آئی کے حامیوں نے لندن میں ان کے ”بھرپور استقبال“ کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

لندن میں شریف فیملی کو ٹف ٹائم دینے والا شایان علی کون

عطا تارڑ نے شایان کی فیملی کو نئے لقب سے نواز دیا

شایان علی 3 روز بعد نواز شریف کو جوس لوٹانے پہنچ گئ

ان حامیوں میں پیش پیش شایان علی اور ان کی فیملی بھی تھی جو جج ہمایوں دلاور کے استقبال کیلئے لندن کے ائرپورٹ پہنچے۔

لیکن وہاں پانچ گھنٹے انتظار کے باوجود ان کا سامنا جج ہمایوں دلاور سے نہ ہوسکا اور وہاں سے انہیں مایوس آنا پڑا۔

اس کے بعد انہوں نے لندن کی ”ہل یونیورسٹی“ کا رُخ کیا، جہاں جج ہمایوں دلاور کو جوڈیشل ٹریننگ کیلئے جانا تھا۔

لیکن وہاں بھی وہ جج ہمایوں دلاور سے نہ مل سکے، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ میرا مقابلہ ہل یونیورسٹی میں دلاور سے ہوا اور میری ٹیم پر حملہ کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں’۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شایان علی یونیورسٹی سے دروازے سے نکلتے اشکاص کی جانب بڑھتے ہیں تو ایک شخص ان کے پاس آتا ہے اور ویڈیو بنانے والے کا فون چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔

تاہم ویڈیو یہ واضح نہیں کہ جج ہمایوں دلاور وہاں موجود تھے۔

اس کے بعد شایان علی نے بتایا کہ انہوں نے حملہ کرنے والے شخص نے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی ہے۔

شایان علی نے لکھا،’ پولیس نے دلاور اور یونیورسٹی آف ہل کے پروفیسر کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے جنہوں نے دلاور کی ریکارڈنگ کرنے پر میری ٹیم پر حملہ کیا’۔

SHAYAN ALI

judge humayun dilawar