Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویب سیریز: اداکارہ سشمیتا سین کا نیا روپ، ٹریلر جاری

یہ ویب سیریز15 اگست سے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز جیو سنیما پر نشر کی جائے گی۔
تصویر: بی بی سی۔کام
تصویر: بی بی سی۔کام

مشہور بالی ووڈ اسٹارششمیتا سین آنے والی ویب سیریز میں ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی۔

ویب سیریز میں اداکارہ خواجہ سرا اور سماجی کارکن ”شریگوری ساونت“ کا کردار ادا کریں گی۔

سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے بھارت کی معروف سماجی کارکن شری گوری ساونت کی تصویر کشی کی ہے۔

مزید پرھیں

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستانی گلوکار کی مداح ہوگیں

سشمیتا سین کا دل کا دورہ پڑنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

سابق حسینہ عالم سشمیتا سین نے کس بات پر شکرادا کیا؟

دو منٹ کے ٹریلر میں ویب سیریز کے مرکزی کردارکے بچپن کی جدوجہد کی کہانی کی جھلک دیکھائی ہے۔

اس ویب سیریز میں ہندوستانی عدالتوں میں خواجہ سراؤں کے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کو دیکھایا جائے گا۔

15 اگست سے شروع ہونے والی یہ ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارمز جیو سنیما پر نشر کی جائے گی۔

Transgender

lifestyle

Sushmita Sen

Webseries