Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیزائنر نومی انصاری کی نادر علی پر کڑی تنقید

یوٹیوبر نادرعلی کے پوڈ کاسٹ کی کلپس وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 05:26pm
تصویر: ڈیلی ٹائمز۔کام
تصویر: ڈیلی ٹائمز۔کام

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری نے یوٹیوبر نادرعلی کی جانب سے ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین سے پوچھے گئے سوال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ہر روز یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ کی کلپس وائرل ہوتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک پوڈکاسٹ کی ویڈیو کافی عرصے سے وائرل ہورہی تھی جس میں پاکستانی ماڈل نادیہ حسین بطورِ مہمان نادر علی کے شو میں موجود ہیں۔

اس وائرل ویڈیو پر ڈیزائنر نومی انصاری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں

نماز پڑھنے پر اداکارہ نادیہ حسین تنقید کی زد میں آگئیں

میزبان متھیرا کی یوٹیوبر نادر علی پر تنقید

کیا نادر علی ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کماتے ہیں؟

انہوں نے لکھا، ’دوسروں کو ”بدصورت“ کہنے والی اس مخلوق کو دیکھیں، ہماری شخصیات ان شوز میں شرکت کیوں کرتی ہیں؟‘

خیال رہے کہ نادر علی نے اس پوڈ کاسٹ کے دوران نادیہ حسین سے ایک بد شکل پاکستانی اداکارہ کا پوچھا تھا، جس پر ماڈل نے جواب دیا کہ ہماری انڈسٹری میں ایسی کوئی بھی اداکارہ نہیں ہیں۔

lifestyle

podcast

Nadir Ali

nomi ansari