Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام دے دیا

ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
شائع 07 اگست 2023 03:32pm
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے نگراں وزیراعظم کے لئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام دے دیا ہے۔

نگراں وزیراعظم کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی اور نگراں وزیر اعظم کے لئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا نام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پرانی مردم شماری پر انتخابات نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی

ایم کیوایم 2023 کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں پر الیکشن چاہتی ہے، امین الحق

’نگراں وزیراعظم کیلئے راناثناء کے بتائے گئے نام کمیٹی کے فیصلے میں شامل نہیں تھے‘

نگراں وزیراعظم کیلئے حفیظ شیخ کا نام بھی شارٹ لسٹ میں شامل ہے، رانا ثناء

دونوں کے درمیان ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، حیدرآباد یونیورسٹی کے سنگ بنیاد اور شہر قائد کے شہریوں کے لئے کے الیکٹرک کے ریٹس پر نظر ثانی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کے ہمراہ موجود تھے۔

Shehbaz Sharif

MQM Pakistan

Caretaker prime minister

kamran tessori