Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سزا معطل، بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کی رکنیت بحال کردی

راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا
شائع 07 اگست 2023 03:46pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

سپریم کورٹ سے ہتک عزت کے جرم میں سزا معطل ہونے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ نے اپوزیشن کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کو رکنیت بحال کردی۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ راہول گاندھی کو گجرات کی ایک عدالت نے ان کو مودی کے نام پر تنقید کرنے پر ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

کانگریس کے رہنما کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد ان کی پارلیمانی رکنیت ازخود منسوخ ہوگئی تھی۔

راہول گاندھی سپریم کورٹ گئے تھے جب گجرات ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ ان کی سزا کو روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

سیشن کورٹ نے سزا کو مکمل طور پر منسوخ کرنے کی ان کی اپیل پر سماعت کی تھی۔

راہول گاندھی 2019 میں وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ رواں سال مارچ میں ان کو نااہل کیا گیا تھا۔

Rahul Gandhi