بجلی صارفین کیلئے بُری خبر، حکومت کی 144 ارب 69 کروڑ اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی
حکومت نے بجلی صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ہے۔
قیمتوں میں اضافے سے متعلق بجلی کی تقسیم کار نے صارفین پر اضافی بوجھ کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔
سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے اضافے کی درخواست دائرکی گئی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ کے ہیومن سیل میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثر چوہدری نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کرکے فی یونٹ 50 روپے کردیا گیا ہے۔
nepra
electricity price
مقبول ترین
Comments are closed on this story.