Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 199 پوائنٹس کمی
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 05:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں آج اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 287.42 روپے پر بند ہوا۔

دوران ٹریڈنگ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 294 روپے ہوگئی۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان رہا۔

100 انڈیکس میں 199 پوائنٹس کمی آگئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 48 ہزار 386 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز ڈالر کی قیمت 23 پیسے کمی سے 286 روپے 97 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید سیکڑوں روپے کا اضافہ

3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی قرض ادائیگی، زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے

karachi

pakistani rupee

interbank

dollar vs rupee

US Dollars